• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگنگارام کی پڑپوتی کاایف جے یونیورسٹی کادورہ ،ہیلتھ سنٹرکاافتتاح

لاہور ( جنرل رپورٹر ) رائے بہادر سرگنگا رام کی پڑپوتی پارول دتہ نے وفد کے ساتھ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی / سرگنگا رام ہسپتال کا دورہ کیا ، وفد میں ابھیرام سیٹھ ، رادھیکا سیٹھ اور سیما رام شامل تھے۔ ڈاکٹر خالد مسعود گوندل کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں انہوں نے سرگنگا رام ہسپتال اور فاطمہ جناح میڈیکل کالج کے قیام ، فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی کامیانیوں اور سر گنگا رام کی مثالی خدمات پر روشنی ڈالی۔ان کا کہنا تھا کہ آج کا دن فاطمہ جناح میڈکل یونیورسٹی اور سر گنگا رام ہسپتال کے لیے تاریخی دن ہے۔ اجلاس کے بعد وفد نے پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل کی سربراہی میں سر گنگا رام ہسپتال کے جدید سہولیات سے آراستہ پرائیویٹ رومز، میڈیکل و سرجیکل وارڈز، بچہ وارڈ کا دورہ کیا ، مریضوں کی عیادت بھی کی۔
لاہور سے مزید