• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب حکومت نے شعبہ نرسنگ کی تین افسروں کو گریڈ 20 میں ترقی دینے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔صوبائی سلیکشن بورڈ ون کی سفارشات پر وزیر اعلی نے نرسنگ آفیسرز کی ترقی کی منظوری دے دی ہے جس کے مطابق گریڈ 20میں ترقی پانے والیوں میں پرنسپل کالج آف نرسنگ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی بشری مقبول،پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج اف نرسنگ رضیہ بانو،نرسنگ سپرنٹنڈنٹ نشتر ہسپتال رخسانہ پروین شامل ہیں رخسانہ پرویز کو پرنسپل نرسنگ کالج رحیم یار خان تعینات کے بھی احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے 14 نرسنگ آفیسرز کے کیسز ترقی کیلئے بھجوائے تھے ۔جن میں سے صوبائی سلیکشن بورڈ ون نے 11 نرسنگ آفیسرز کے ترقی کے کیسز ڈیفر کر دیئے ہیں۔
لاہور سے مزید