لاہور(کرائم رپورٹرسے)شالیمار کے علاقے میں نامعلوم افراد نے جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کرکے شہری کوقتل کر دیا ، زخمی میاں ناصر کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑگیا، ملزمان نے پراپرٹی کے تناز ع پر میاں ناصر کو بھوگیوال میں فائرنگ کانشانہ بنایاتھا ،لاش مردہ خانہ منتقل کردی گئی۔