لاہور(خبرنگار)جےیو آئی کے رہنماء قاضی عبدالودود کی زیر نگرانی مدنی مسجد نیشنل بینک کالونی میں چار روزہ ختم نبوۃ کورس کا اہتمام کیا گیا ، سیکرٹری جنرل جےیو آئی پنجاب حافظ نصیر احمد احرار ،حافظ عبدالرحمن، مولانا عزیز الرحمن ثانی ، قاری علیم الدین شاکر ،پروفیسر متین خالد،مفتی کاشف نوید،مولانا عبدالروف فاروقی ودیگر نے خطاب کیا،حافظ عبدالرحمن نے کہا کہ جےیو آئی ختم نبوۃ کے منکروں کا ہر جگہ تعاقب کرتی رہے گی، مولانا فضل الرحمن نے سپریم کورٹ میں ختم نبوۃ قانون کا تاریخی تحفظ کیا جس پہ پوری امت مسلمہ ان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے،حافظ نصیر احمد احرار نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوۃ امت مسلمہ کا بنیادی عقیدہ ہے جس پہ کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔