• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں میں کینسر کے عالمی دن کے حوالے سے چلڈرن ہسپتال میں آگہی واک

ملتان (سٹاف رپورٹر) بچوں میں کینسر سے آگہی کےعالمی دن کے حوالے سے چلڈرن ہسپتال ملتان میں ڈین چلڈرن ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر محمد کاشف چشتی کی زیر نگرانی ’’انٹرنیشنل چائلڈ ہڈ کینسر ڈے‘‘ کے طور پر منایا گیا ،اس موقع پر ڈین چلڈرن ہسپتال ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد کاشف چشتی اور ایم ایس ڈاکٹر کامران آصف کی سربراہی میں کینسر آگہی واک کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں پروفیسر ڈاکٹر رانا ذوالفقار سربراہ شعبہ کینسر چلڈرن ہسپتال، پروفیسر ڈاکٹر وقاص عمران، پروفیسر ڈاکٹر محمد سہیل ارشد, پروفیسر ڈاکٹر عاصم خورشید، ڈاکٹر کامران عادل، ڈاکٹر عظیم سبحانی، ڈاکٹر معاذ قریشی، نرسنگ سپرنٹنڈنٹ مس تبیتا گوہر سمیت بڑی تعداد میں ڈاکٹرز، سٹاف نرسز اور پیرا میڈیکس نے شرکت کی، واک کے بعد ڈین چلڈرن ہسپتال پروفیسر محمد کاشف نےچلڈرن ہسپتال میں داخل کینسر سے متاثر بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے کیک کاٹا اور بچوں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔
ملتان سے مزید