اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) ضلعی انتظامیہ نے بدھ کو شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھا ۔سی ڈی اے اور پولیس کی نفری نے بھی آپریشن میں حصہ لیا۔ اس دوران 25 شیڈز، 62 غیر قانونی دیواریں ، 70شٹرز اور 7غیر قانونی واش رومز بھی مسمار کر دئیے گئے۔ آپریشن کوری روڑ پر کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر عرفان میمن نے کہا ہے کہ تاجروں کو دی گئی مہلت ختم ہونے کے بعد آپریشن کیا گیا۔