• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیف کراس کنٹری ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں سارک رکن ممالک حصہ لینگے

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) سیف کراس کنٹری ایتھلیٹکس چمپئن شپ 23فروری کو اسلام آباد میں ہو گی جس میں ساتوں سارک ممالک کے ایتھلیٹس حصہ لیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے۔ چیف آرگنائزر اور چیئرمین ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان بریگیڈیئر (ر) سلطان محمود ستی نے نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ چمپئن شپ دو مراحل میں ہو گی۔ پہلا مرحلہ 8کلومیٹر پر مشتمل جس میں 20سال سے کم عمر جبکہ دوسرے مرحلے میں 10کلومیٹر دوڑ میں 20سال سے زائد عمر افراد حصہ لے سکیں گے۔
اسلام آباد سے مزید