• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جشن بہاراں کیلئے رنگارنگ پروگرام ترتیب دیدیئے‘ چیئرمین سی ڈی اے

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ سہ روزہ جشن بہاراں کا انعقاد 25تا 27فروری سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کیا جائیگا۔ اس حوالے سے منعقدہ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد‘ ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے بورڈ ممبران بھی موجود تھے۔ محمد علی رندھاوا نے کہا کہ جشن بہاراں کیلئے مختلف رنگا رنگ پروگرامز ترتیب دیئے گئے ہیں جن میں لوک ڈانس‘ کتھک ڈانس‘ خٹک ڈانس‘ آتش بازی اور فوڈ فیسٹیول سمیت مختلف ثقافتی پروگرام شامل کئے گئے ہیں۔ دریں اثناء چیئرمین سی ڈی اے نے بورڈ ممبران کے ہمراہ سیکٹر سی 14کا دورہ بھی کیا۔
اسلام آباد سے مزید