• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیرافضل تحریک انصاف سے باہر پارٹی چیئرمین فیصلے سے لاعلم

پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا۔ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شیر افضل مروت کو بار بار پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پارٹی سے نکالاگیا، شیر افضل مروت کو پارٹی کے خلاف بیانات دینے پر پہلے شوکاز نوٹس دیا گیا تھا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ صوابی جلسےمیں غیرضروری تقریر پر بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل پراظہاربرہمی کیا، پارٹی رہنما جلد شیرافضل مروت کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔
ملک بھر سے سے مزید