• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

25 ہزار پاکستانیوں نے دہری شہریت کیلئے کثیر سرمایہ بیرون ملک منتقل کیا، چیئرمین نیب

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد بٹ نے کہا ہےکہ ان کی قیادت میں نیب میں خوف اور ہراسانی کے کلچر کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے. 

اگر پاکستان اپنی ترقی پر توجہ مرکوز رکھے گا تو وہ اگلے چھ سے سات سال میں ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت بن سکتا ۔ چئیرمین نیب نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ پچھلے سال پاکستانیوں کی بڑی تعداد ملک چھوڑ گئی جن میں سے تقریباً25 ہزار افراد نے سرمایہ کاری کے ذریعے شہریت حاصل کرنے کے لیے وافر مقدار میں سرمایہ بیرون ملک منتقل کیا ۔ 

انہوں نے اس ٹیلنٹ اور سرمایہ کا بیرون ملک منتقلی کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا ۔بزنس مین گروپ کے چئیرمین زبیر موتی والا نے بدعنوانی اور ہراسانی لوگوں کو پاکستان چھوڑنے پر مجبور کرتی ہے۔

کے سی سی آئی کے صدر محمد جاوید بلوانی نے کہا کہ پاکستان میں کاروباری ماحول خراب ہو چکا ہے اور کئی ملٹی نیشنل کمپنیاں کراچی چھوڑ کر جا چکی ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے دورے کے دوران ایک اجلاس میں کاروباری برادری کی جانب سے اٹھائے گئے مسائل پر چئیرمین نیب نے یقین دہانی کرائی کہ ان کی قیادت میں نیب میں خوف اور ہراسانی کے کلچر کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔ 

کاروباری افراد کی ہراسانی کو روکنے کے لیے نیب میں نئے قوانین متعارف کرائے گئے ہیں۔چئیرمین نیب نے یہ بھی اعتماد ظاہر کیا کہ اگر پاکستان اپنی ترقی پر توجہ مرکوز رکھے گا تو وہ اگلے چھ سے سات سال میں ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت بن سکتا ہے۔

انہوں نے پاکستان کے زرعی شعبے میں مواقع پر تفصیل سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ صرف چاول کی برآمدات 3.8 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے جبکہ مجموعی زرعی برآمدات 9 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔

اہم خبریں سے مزید