اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وفاقی کابینہ نے وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی سفارش پر بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی اور مذہبی رواداری کی حکمت عملی کی منظوری دیدی ڈائیلاگ ، کانفرنسز، آگہی مہم ، نفرت آمیز مواد ، کی روک تھام کیلئے اقدامات ،فرقہ ورانہ تنازعات کے حل کیلئے لائحہ عمل تیار کیاجائیگا ۔ متروکہ وقف املاک بورڈ ،قومی ادارہ برائے مطالعہ پاکستان ،قائداعظم یونیورسٹی، اسٹیٹ بینک میں مختلف تعیناتیوں کی منظوری دی گئی و یہ منظوری وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دی گئی جووزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔-