اسلام آباد (نمائندہ جنگ )اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کی سنیارٹی تبدیل کرنے کیخلاف پانچ ججوں کی ریپریزنٹیشن مستردکیے جانے کا تحریری فیصلہ جاری کردیاگیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹ جج کے تبادلہ پر اسکے دوبارہ حلف اٹھانے سے متعلق پروسیجر خاموش ہے، ٹرانسفر ججوں کو نیا حلف اٹھانے کی ضرورت نہیں، سنیارٹی لسٹ برقرار ، جسٹس ڈوگر سینئر ترین جج برقراررہینگے ،چیف جسٹس عامر فاروق پر مشتمل سنگل بنچ نے ریپریزنٹیشن مسترد کرتے ہوئے قراردیاہے کہ تین صوبائی ہائیکورٹوں سے ججوں کے تبادلہ کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ میں تبدیل کی گئی سنیارٹی لسٹ برقرار ہے،لاہور ہائیکورٹ سے ٹرانسفر ہو کر اسلام آباد ہائیکورٹ آنے والے جسٹس سرفراز ڈوگر سینئر ترین جج کے طور پر برقراررہیں گے،صوبائی ہائیکورٹوں سے ٹرانسفر ہونے والے ججوں کو دوبارہ نیا حلف اٹھانے کی ضرورت نہیں ہے،عدالت نے اپنے فیصلے میں جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق جہانگیری، جسٹس بابر ستار، جسٹس سردار اعجاز اور جسٹس ثمن رفعت کی ریپریزنٹیشنز مستردکرتے ہوئے رجسٹرار کو فیصلے کی کاپی متعلقہ ججوں کو بھیجنے کی ہدایت بھی کی ۔