• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی نے اپنی حکومت میں بڑی گرمجوشی سے آرمی ایکٹ سے متعلق قانون سازی کی، آئینی بنچ

اسلام آباد(رپورٹ:رانا مسعود حسین) آئینی بنچ نے کہا ہے کہ PTI نے اپنی حکومت میں بڑی گرمجوشی سے آرمی ایکٹ سے متعلق قانون سازی کی،جسٹس مندو خیل نے کہا کہ دنیا میں ایسا کہیں نہیں ہوتا کوئی ایک انگلی کے اشارے سے وہ چھین لے،جسٹس جمال مندوخیل نے کہا اگر کسی فوجی جوان کا گھریلو مسئلہ ہے، اگر پہلی بیوی کی مرضی کے بغیر دوسری شادی کر لی جائے تو کیا دوسری شادی والے کو ملٹری کورٹ بھیجا جائے گا؟سلمان اکرم راجہ نے جواب دیا آرمی ایکٹ ایک بلیک ہول ہے،کوئی بھی ترمیم ہوئی تو بنیادی حقوق ختم ہو جائیں گے، قانون کے مطابق جرم کا تعلق آرمی ایکٹ سے ہونا ضروری ہے۔سلمان اکرم نے کہا مثال کے طور پر پنجاب میں پتنگ اڑانا منع ہے، پنجاب میں کوئی ملٹری اہلکار گھر میں پتنگ اڑاتا ہے تو ملٹری ٹرائل نہیں ہوگا بلکہ اس پر بھی سویلین والا قانون لاگو ہو گا، سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے9 مئی سانحہ میں سویلین ملزمان کے ملٹری ٹرائل متعلق عدالتی حکمنامہ کے خلاف وفاقی حکومت کی انٹراکورٹ اپیلوں سماعت آج تک ملتوی کردی ،جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7رکنی بینچ نے بدھ کے روز سماعت کی ۔

اہم خبریں سے مزید