• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹر کارپوریشن کے 623 افسران رواں سال ریٹائر ہوجائینگے

کراچی(طاہر عزیز/اسٹاف رپورٹر)کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے 623افسران رواں سال ریٹائر ہو جائیں گے ایم ڈی/سی ای او اسداللہ خان نے گریڈ 16 سے20 تک انجینئرز اور افسروں کی پروموشن کےڈی پی سی ون کا اجلاس فوری بلانے کی ہدایت کردی آفیسرز ایسوسی ایشن کے صدرندیم احمد کرمانی نے ایم ڈی واٹر کارپوریشن کے نام ایک خط میں گزشتہ سال 30مئی 2024میں منعقد ہونے والی ڈی پی سی کاذکر کرتے ہوئے کہاتھا کہ اس کے بعد کوئی اجلاس نہ ہو سکا اور اس میٹننگ میں بھی گریڈ 19سے20تک ترقی کے لئے چند افسروں کو شامل کیا گیا جوکہ واٹر بورڈ کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہو اانہوں نےکہا کہ رواں سال اور آئندہ سال ملا کر 9 سو سے زائد افسر ریٹائر ہو جائیں گے جس کے لئے منتظر افسران کو اگلے گریڈ میں ترقی دیا جانا ضروری ہےجس پر ایم ڈی واٹر بورڈ نے فوری طور پر ہیومن ریسورس کو ڈی پی سی کی میٹنگ بلانے کی ہدایت کر دی ہے۔
اہم خبریں سے مزید