• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کیلئے براہ راست پاکستانی پروازوں کی بحالی کا معاملہ، امریکی اتھارٹی کو کٹییگری فیس کی ادائیگی

کراچی (افضل ندیم ڈوگر )پاکستان کی قومی ایئر لائن کی امریکہ کیلئے پروازوں کی بحالی کے سلسلے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں امریکہ کی فیڈرل ایوی یشن اتھارٹی کو فیس کی مد میں 75ہزار ڈالر ادا کر دیئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پروازوں کی حتمی کلئیرنس کیلئے فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کی 5رکنی ٹیم کی رواں سال مارچ میں پاکستان آمد متوقع ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی پروازوں کی کیٹیگری سی اے ون سے سی اے ٹو کردی تھی۔
اہم خبریں سے مزید