گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایک قانون ہونا چاہیے دو نہیں، آپ عدالتوں کا سامنا کریں، آپ کو این آر او نہیں ملے گا۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آپ کا تو ایک سال بھی نہیں ہوا اور مگر مچھ کے آنسو بہا رہے ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جو نوکریاں دینے کی باتیں کر رہے تھے آج لوگوں کو نوکریوں سے نکال رہے ہیں۔
گورنر کے پی نے کہا کہ کرم میں امن قائم کرنا صوبائی حکومت کی ذمے داری ہے، ہم کرم میں کے عوام کے لیے رمضان پیکج بھی تیار کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لاہور میں 17 مہینوں میں اسٹیڈیم تعمیر ہوا ہے، پشاور میں ارباب نیاز اسٹیڈیم 5 سال گزرنے کے باوجود تاحال نہیں بن سکا، یہ 20 سال میں بھی ارباب نیاز اسٹیڈیم نہیں بنا سکتے۔