• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسانوں کے احتجاج کے باعث اسٹارمر کو ہاؤسنگ ڈیولپمنٹ کا دورہ جلد ختم کرنا پڑ گیا

برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر کو وراثت کے ٹیکس کے قوانین میں تبدیلی کے خلاف کسانوں کے احتجاج کے باعث بکنگھم شائر میں ہاؤسنگ ڈویلپمنٹ کا مختصر دورہ جلد ختم کرنا پڑا۔

 اس موقع پر ٹریکٹر چلانے والے مظاہرین کے ایک گروپ نے شور مچایا، اور اس وقت گاڑیوں کے میوزیکل ہارن بجائے جب وزیر اعظم سائٹ پر کارکنوں سے بات کر رہے تھے۔ 

ملٹن کینز میں ایسٹ بروک ڈویلپمنٹ کے قریب ایک درجن کے قریب ٹریکٹرز اور گاڑیوں نے سڑک کو بلاک کر دیا۔ 

وزیراعظم کئیر اسٹارمر نے حکومت کے وراثتی ٹیکس کے منصوبوں پر ناراض کسانوں کی طرف سے ایک ہاؤسنگ سائٹ پر شور مچانے والے احتجاج پر جوابی دفاع کیا۔

 وزیر اعظم نے ان الزامات کے بعد اپنی چانسلر کا بھی دفاع کیا ہے کہ وہ "خرچوں کے اسکینڈل" میں ملوث تھیں۔

وزیر اعظم نے کہا ہے کہ عوام کے پاس بہتر معیار زندگی اور 'کسانوں کے لیے ٹیکس میں چھوٹ' کے درمیان انتخاب ہے احتجاج کے بارے میں پوچھے جانے پر وزیر اعظم نے بتایا کہ احتجاج "کافی اہم بحث کرتا ہے جو ہمیں ایک ملک کے طور پر کرنا ہے"۔ 

انہوں نے اصرار کیا کہ بجٹ کو عوامی مالیات کو مستحکم کرنا ہے، جس میں کاروباروں کے لیے قومی بیمہ کی شراکت پر "سخت لیکن درست فیصلے" اور "کسانوں کے لیے وراثتی ٹیکس وقفے کو ختم کرنا" شامل ہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید