کراچی(پ ر)تنولی برادری کا ایک اہم اجلاس ناصر خان تنولی کی رہائش گاہ لیاقت آباد محمدی کالونی میں منعقد ہوا۔70گاؤں کے سیکڑوں تنولی برادری کے معززین نے شرکت کی، اجلاس میں تنولی برادری کی ویلفیئر کے لیے ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی بنانے کی تجویز پیش کی گئی جس میں کمیٹی تنولی برادری کو درپیش مسائل حل کرنے کے لیے کام کرے گی۔