کراچی (اسٹا ف رپورٹر) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے حکومت سے کہا ہے کہ حکومت زمینی راستوں کو کھول کر زیارتوں کی سعادت کے حصول میں راہ ہموار کرے، ملک میں اندورنی خلفشار اور امن و امان کو ثبوتاژ کرنے والے فتنوں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے اور حکومت کراچی کا انفرااسٹرکچر بہتر کرے،ان خیلات کا اظہار انہوں نے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات میں وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی جانب سے بلائے گئے قومی علماء کنونشن سے متعلق تفصیلی بریفنگ میں کیا ۔