• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیکب لائن ، گھر میں گیس دھماکہ ،خاتون اور5 بچے جھلس کر زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لائنز ایریا جیکب لائن شہاب الدین مارکیٹ کے قریب گھر میں گیس کے اخراج کے باعث دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں گھر میں موجود خاتون اور پانچ کمسن بچے جھلس کر زخمی ہو گئے،اطلاع پر پولیس اور ریسکیو رضاکار موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا ، زخمیوں میں 28 سالہ حمیدہ بی بی زوجہ خدا داد، 13 سالہ محمد اللّٰہ ولد محمد لعل، 5 سالہ شعیب اللہ ، 7سالہ زرمینہ ، 6سالہ حفصہ اور 2سالہ رضیہ دخترخدا داد شامل ہیں، زخمی افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید