• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجلس وحدت مسلمین سندھ کی جانب سے ہفتہ وار دعائیہ تقریب کا انعقاد

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) دعا کمیٹی صوبائی سکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین سندھ کی جانب سے ہفتہ وار دعائیہ تقریب، اجتماعی دعائے توسل، تلاوت قرآن و حدیث کساء اور جشن ولادت باسعادت حضرت سیدہ فاطمتہ الزہراؑ کی مناسبت سے محفل میلاد شاہ خراسان روڈ نمائش پر منعقد کی گئی ، تلاوت کی سعادت مولانا نشان حیدر ساجدی نے حاصل کی ۔مقررین نے دختر رسول ﷺ سیدہ طاہرہ صدیقہ خاتون جنت فاطمہ زہرا ؑ کی زندگی و سیرت کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی، مولانا شبیہ حیدر زیدی، مولانا نشان حیدر، مولانا مرزا حبیب طاہر اور دیگر نے کہا کہ ملک بھر میں شدت پسند اور انتہاپسند گروہوں کی سرگرمیوں میں حالیہ اضافہ باعثِ تشویش ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید