• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ، گاڑیوں کی اجرک والی نمبر پلیٹس کی تبدیلی کیخلاف درخواست خارج

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے سندھ میں گاڑیوں کی اجرک والی نمبر پلیٹس کی تبدیلی کے خلاف سماجی کارکن کی درخواست سندھ حکومت کے جواب کے بعد خارج کر دی، عدالت عالیہ نے ریمارکس میں کہا کہ حکومت نے آگاہ کر دیا ہے کہ نئی نمبر پلیٹس میں نئے فیچرز ہیں اور قیمت اس اعتبار سے مناسب ہے لہذا درخواست غیر موثر ہونے پر خارج کی جاتی ہے، درخواست میں کہا گیا کہ نئی نمبر پلیٹس سے متعلق ڈیڈ لائن دسمبر میں ختم ہورہی ہے، عوامی مفاد کے معاملے کی فوری سماعت کی جائے، عدالت نے درخواست کی سماعت 28 نومبر کو مقرر کردی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید