کراچی (اسٹاف رپورٹر) ممتاز خطیب علامہ صادق عباس عابدی نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر قائم ہوا تھا اور آج اللہ کے فضل و کرم سے ایک ذمہ دار ایٹمی طاقت ہے جس میں مثبت اور مد برا نہ قیادت کی مکمل صلاحیت موجود ہے، انہوں نے کہا کہ آج ہر طرف پاکستان کا ڈنکہ بج رہا ہے ، سازشی عناصر ملک کے خلاف اپنی کسی سازش میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔