کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاپوش نگر کے علاقے میں نوجوان نے خود کو گولی مار کر مبینہ خود کشی کرلی ، شناخت 26 سالہ وقاص ولد رئیس کے نام سے ہوئی،پولیس نے بتایا کہ متوفی کا کسی بات پر اپنی والدہ اور بہن سے جھگڑا ہوا جس پر والدہ اور بہن گھرچوڑ کرچلی گئیں تھیں، دلبرداشتہ ہو کر خود کو گولی مارکر مبینہ خود کشی کی ہے۔