• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ، گورنر سندھ کے آرڈیننس کیخلاف درخواستوں کی سماعت ملتوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عدنان اقبال چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی آئینی بینچ نے آئینی عدالتوں سے متعلق گورنر سندھ کے جاری کردہ آرڈیننس کے خلاف درخواستوں پر سماعت ملتوی کردی، سرکاری وکیل نے کہا کہ آرڈیننس ایکٹ بننے جارہا ہے، آئینی عدالتوں سے متعلق بل تیار کرلیا گیا ہے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا، جسٹس عدنان اقبال چوہدری نے استفسار کیا کہ سندھ اسمبلی کا اگلا سیشن کب ہے؟ سرکاری وکیل نے کہا کہ اسمبلی اجلاس چند دن میں ہوگا تو آئینی عدالت سے متعلق بل پیش کردیا جائے گا، عدالت نے وکیل درخواست گزار سے کہا کہ اسمبلی کا اجلاس ہونے دیں اس کے بعد درخواست کا جائزہ لیں گے، عدالت نے سماعت 14 جنوری تک ملتوی کردی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید