• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیف الدین ایڈووکیٹ کی والدہ کا انتقال، نماز جنازہ میں معززین کی شرکت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اپوزیشن لیڈر کے ایم سی ،نائب امیر جماعت اسلامی کراچی سیف الدین ایڈووکیٹ کی والدہ جمعرات کوانتقال کرگئیں ،مرحومہ کی نماز جنازہ سیف الدین ایڈووکیٹ کی امامت میں بعد نمازِ عشاء الحرمین مسجد پی ای سی ایچ ایس بلاک 6 میں ادا کی گئی اور مقامی قبرستان میں تدفین ہوئی ،نماز جنازہ میں امیر کراچی منعم ظفر خان، رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق،ٹائون چیئر مینز، نوید علی بیگ، زاہد عسکری،اہل محلہ عزیز و اقارب اور دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید