لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انورنے سانحہ فیصل چوک مال روڈ کے پولیس شہداء کی آٹھویں برسی کے موقع پرڈی آئی جی کیپٹن (ر) سید احمد مبین شہید کی قبر پر حاضری دی،پھولوں کی چادر چڑھائی ۔آئی جی پنجاب، ڈی آئی جی سید احمد مبین شہید کی رہائش گاہ پر گئے، والدہ اور دیگر اہلخانہ سے ملاقات بھی کی۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ فیصل چوک کے شہید پولیس افسران اور جوانوں کی قربانیاں ہمیشہ دلوں میں تازہ رہیں گی۔ مزید برآں پنجاب پولیس اور پاکستان چلڈرن ہارٹ فاؤنڈیشن کے درمیان دل کے پیدائشی امراض میں مبتلا بچوں کے علاج معالجے کیلئے ایم او یو پر دستخط کرنے کے تقریب سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور میں ہوئی۔