لاہور(اپنے نامہ نگار سے) سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے بزنس فسیلیٹیشن سنٹر لاہور کا دورہ کیا جہاں مینیجر عابد سلیم نے انہیں کارکردگی بارے بریفنگ دی۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے بزنس فسیلیٹیشن سینٹر کا دائرہ کار بڑھا رہے ہیں۔