• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام فنون لطیفہ کا تخلیقی سر چشمہ انسانی وجود ہوتا ہے، ڈاکٹر نجیبہ عارف

اسلام آباد ( جنگ نیوز ) کٹاس راج آرٹ گیلری اور اکادمی ادبیات پاکستان کے اشتراک سےمصور وصی حیدر کی راولپنڈی اسلام آباد کے معاصر نظم گو شعراء کی نظموں پر بنائے گئے فن پاروں کی نمائش اکادمی ادبیات کے کانفرنس ہال میں ہوئی ۔ نمائش کا افتتاح صدر نشین اکادمی ادبیات ڈاکٹر نجیبہ عارف نے کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ تمام فنون لطیفہ کا تخلیقی سر چشمہ انسانی وجود ہوتا ہے یہ تخلیق کار پر منحصر ہوتا ہے کہ وہ اس کے اظہار کےلئے کون سا ذریعہ استعمال کرتا ہے۔
اسلام آباد سے مزید