• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے ایس آئی کے قتل کے الزام میں دو افراد گرفتار

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پنجاب پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے قتل کے الزام میں ملوث ملزموں کو وفاقی دارالحکومت سے گرفتار کر لیا گیا۔عدیل جاوید اور عمیر جاوید پر الزام ہے کہ انہوں نے لاہور میں ایف آئی اے کورٹ کے باہر تشدد کرکے اے ایس آئی محمد شاہد کی جان لے لی تھی۔ انوسٹی گیشن ونگ کی ٹیم اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لئے مزنگ گئی تھی، اشتہاری ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ پولیس ٹیم پرحملہ کر دیا جس کے نتیجے میں اے ایس آئی شاہد جان کی بازی ہار گیا تھا۔
اسلام آباد سے مزید