لاہور( شوبز رپورٹر) لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام فیض فیسٹول کا آغاز ہوگیا،عدیل ہاشمی نے فیض کے اشعار سے تقریب کا آغاز کیا چیئرمین فیض گھر سلیمہ ہاشمی نے تمام مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور فیض فیسٹیول کا حصہ بننے والوں کی بڑی تعداد کا شکریہ ادا کیا،چیئرمین رضی احمد نے کہا کہ فیض احمد فیض کی شاعری رجحان ساز،روایت کی حیثیت اختیار کر چکی ہے،انکی شاعری کی لطف و لذت ٗ فیض احمد فیض کی شخصیت و زمانے کا پتہ دیتی ہے،ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء توقیر حیدر نے کہا کہ عوامی دلچسپی گواہ ہے کہ فیض کی شاعری میں میں عوامی جذبات کا اظہار ہے،اٹل تواری نےکہا کہ برصغیر کے سب سے خوبصورت شہرلاہور میں آکر خوشی ہوتی ہے، لکھنو سے اس شہر کے رہنے والوں کے لئے سلام لایا ہوں،نندتا داس نے کہا کہ فیسٹول کا لطف اٹھا رہی ہے،یہ نئے دوست بنانے کا موقع ہے ۔