لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کے بہترین علاج معالجے کیلئے مزید 40لاکھ 50ہزار روپے جاری کر دیئے ، ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر عمران ارشاد کی زیر صدارت کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی نے فنڈز اجرا کی منظوری دی ۔