کراچی(اسٹاف رپورٹر)بھارتی کرکٹ ٹیم آئی سی سی چیمپنز ٹرافی میں شرکت کے لئے ہفتے کو دبئی پہنچ گئی۔بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم پہلے ہی دبئی پہنچ چکی ہے۔بھارتی کرکٹ ٹیم روہت شرما کی قیادت میں آئی سی سی چمپئینز ٹرافی میں شرکت کرے گی. بھارتی ٹیم اپنا پہلا میچ بنگلہ دیش کے خلاف 20 فروری کو دبئی میں کھیلے گی۔ ہفتے کو بنگلہ دیش نےآئی سی سی اکیڈمی میں کپتان نجم الحسن شانتوکی قیادت میں پریکٹس کی۔پاکستان شاہینز نےبھی آئی سی اکیڈمی میں پریکٹس کی۔بنگلہ دیش اور شاہینز کا میچ 17 فروری کو کھیلا جائے گا۔بنگلہ دیش ٹیم 21 فروری کو پاکستان روانہ ہوگی۔