لاہور(کورٹ رپورٹر) پاکستان جمہوری پارٹی کے مرکزی صدر امتیاز رشید قریشی اوردیگررہنمائوں سید وقار حسین شاہ جنگی ،شہباز رشید قریشی ایڈووکیٹ محمد اسلم گوندل ،ڈاکٹر شاہد نصیر ،چوہدری محمد افضل ،پیرزادہ سید امجد زکی ،ربیعہ شہزادی ،اویس احمد نور ،سید خالد گیلانی اوردیگر کےساتھ ہائی کورٹ بار کے جناح لاؤنج میں پریس کانفرنس میں کہاکہ ستھرا پنجاب پروگرام کی آڑ میں پنجاب بھر میں لاکھوں خاندانوں کو بے روزگار کر کے رکھ دیا-لاہور ، فیصل آباد ،شیخوپورہ ، قصور ،گجرانوالہ ،ملتان ،سیالکوٹ ، سمیت دیگر شہروں میں ریڑھی بانوں کی ریڑھاں قبضے میں لے کر توڑ دی گئی ہیں۔