لاہور(خبرنگار)مرکزی مسلم لیگ نے انسداد پولیو آگاہی مہم کا آغاز کر دیا.پاکستان بھر میں پولیو سےبچاؤ کی آگاہی مہم چلائی جائے گی.مرکزی مسلم لیگ شعبہ خدمت خلق کے انچارج چوہدری شفیق الرحمن وڑائچ نے پشاور سے انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا،افتتاحی تقریب میں انسداد پولیو مہم کے ورکرز،مقامی عمائدین نے شرکت کی.انسداد پولیو آگاہی مہم کے تحت سیمینار کے انعقاد کے بعد آگاہی واک بھی کی گئی جس میںخواتین پولیو ورکرز بھی شریک ہوئیں. انسداد پولیو آگاہی مہم کے حوالہ سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کیا۔