• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھدائی کے دوران پڑوس کے مکان کی دیوار گرگئی، کمسن بچی جاں بحق

راولپنڈی (سٹاف ر پورٹر)کھدائی کے دوران پڑوس کے مکان کی دیوار گرنے سے ملبے تلے آکر ایک کم سن بچی جاں بحق اور اس کی 13سالہ بہن شدید زخمی ہوگئی۔تھانہ ریس کورس کو عدنان رفیق سکنہ علامہ اقبال کالونی نے بتایا کہ میں اوپر والے پورشن میں خود رہائش پزیر ہوں جبکہ نیچے والے پورشن میں میری خالہ صاعقہرہائش پزیر ہے جس کے ساتھ دو بچیاں لائبہ بی بی عمر 13 سال اور دعا فاطمہ عمر 11 سال رہائش پزیر ہیں ۔ ہمارے محلہ دار فیصل بھائی نے گودام کی کھدائی کا کام ٹھیکیدار محمد صادق کو دیا جس نے دو کرین اسکویٹر ڈرائیور محمد شہزاد اور محمد ضیغم کو کھدائی کے کام پر لگایا جو ساتھ گودام میں کھدائی کر رہے تھے جنہوں نے غفلت اور لا پروائی سے کرین چلا کر ہمارے گھر کی دیوار کو ٹکر ماری جس سے دیوار گر گئی اور ہماری دیوار گرنے سے میری خالہ زاد بہنیں لائبہ بی بی اور دعا فاطمہ دیوار کے نیچے آ گئیں۔دعا فاطمہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں جاں بحق جبکہ لائبہ شدید زخمی ہو گئی ۔ حادثہ ٹھیکیدار محمد صادق اور کرین آپریٹر ز محمد شہزاد اور محمد ضیغم کی غفلت و لا پرواہی سے پیش آیا ہے۔پولیس نے ملزموں کے خلاف قتل بالسبب کامقدمہ درج کرلیا۔
اسلام آباد سے مزید