• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشتہ خرہ پولیس نے قماربازی کی محفل الٹ دی‘ آٹھ گرفتار

پشاور (کرائم رپورٹر ) پشتہ خرہ پولیس نے قماربازی کی محفل الٹ دی۔ڈی ایس پی پشتہ خرہ محمد اشفاق خان کو اطلاع ملی کہ کندے پایا ن میں غفور کے حجرے میں قمازبازی کی محفل سجی ہوئی ہے جس پر ایس ایچ او تحسین اللہ خان نے نفری کے ہمراہ فوری کاروائی کے دوران محفل میں مصروف آٹھ قماربازوں شاہ ولی، سید بادشاہ، محمد سلیم، خورشید، طارق، خان زمان، اجمل اور عبد الرحمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دائو پر لگی رقم ہزاروں روپے اور آلات قمارباری برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔
پشاور سے مزید