• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمیل رند اورعبدالمنان رند کو بازیاب کرایا جائے‘ نصراللہ بلوچ

کوئٹہ (آن لائن)وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے کہا ہےکہ عیسیٰ خان رند نے احتجاجی کیمپ آکر اپنے جبری لاپتہ بھائیوں جمیل احمد رند اور عبدالمنان رند ولد شربت کے کوائف تنظیم کے ساتھ جمع کرادیئے ہیں جمیل رند کوئلہ کان میں مزدوری اور عبدالمنان رند ہزار گنجی کوئٹہ میں گیرج میں مستری کا کام کرتا تھا جمعہ کے دن دونوں بھائی چھٹی کرکے اپنے گھر کلی سردار ساتکزئی مچ آئے تو 15 فروری کو فورسز نے انہیں گھر سے رات کو غیر قانونی طریقے سے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم پر منتقل کردیا اور انہیں ان کے بھائیوں کے حوالے سے معلومات فراہم نہیں کی جارہی جس سے خاندان اذیت کاشکار ہے تنظیم نے عیسیٰ رند کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کے بھائیوں کے کیس صوبائی حکومت اور لاپتہ افراد کے حوالے سےقائم کمیشن کو فراہم کیے جائیں گے نصراللہ بلوچ نے مطالبہ کیاکہ جمیل احمد رند اور عبدالمنان رند کوبازیاب کرایاجائے۔
کوئٹہ سے مزید