• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بڈھ بیر، پرانی دشمنی پر پولیس اہلکار سمیت 5 افراد قتل، علاقے میں کشیدگی

 پشاور (نمائندہ جنگ) پشاور کے علاقے ماشوخیل میں پولیس اہلکار سمیت 5افراد پرانی دشمنی کی بھینٹ چڑھ گئے ملزمان کی چلتی گاڑی پر فائرنگ سے 5افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئےجن کی ایک ساتھ جنازے اٹھنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا۔ افراد قتل کی خبر جنگل میں اگ کی طرح پھیل گئی تھی جسکے بعد علاقے میں کشیدگی بڑھ گئی اور مزید خونریزی روکنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری بکتربند گاڑیوں سمیت پہنچ گئی اور علاقے کا محاصرہ کرلیاتھا۔بڈھ بیر، پرانی دشمنی پر,پولیس اہلکار سمیت 5افراد قتل, علاقے میں کشیدگی، مقتولین تھانہ بھانہ ماڑی سے واپس آ رہے تھے کہ ملزمان نے اندھادھند فائرنگ کا نشانہ بنادیا،پولیس حکام کے مطابق ہفتہ کی شب تھانہ بڈھ بیر کی حدود ماشو خیل محلہ فتح خان خیل میں مسلح افراد نے چلتی گاڑی پر اسوقت فائرنگ کی جب مقتولین تھانہ بھانہ ماڑی سے واپس آ رہے تھے۔
اہم خبریں سے مزید