لاہور (کرائم رپورٹر))وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے محفوظ پنجاب ویژن کی تکمیل میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر نگرانی فتنہ الخوارج اورکچے کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں تیزی کیلئے پنجاب پولیس کی تیاریاں جاری ہیں جس کے تسلسل میں 50 سے زائد جدید ٹیلی کمیونیکیشن آلات کی خریداری حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔ مزید 25 بلٹ پروف گاڑیاں ، 26 جدید تھرمل سرویلنس سولیوشن اور تھرمل رائفلز سکو پ ،جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ 60 سے زائد ڈرونز بھی خریدے جا رہے ہیں۔ آئی جی نے کہا کہ کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں اور شرپسند عناصر کو کیفرکردار تک پہنچا کر دم لیں گے۔ آئی جی کی ہدایت پر پتنگ بازی ممانعت ترمیمی بل کی روشنی میں پنجاب پولیس انسداد پتنگ بازی ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد کروانے میں مصروف عمل ہے۔