اسلام آباد(جنگ نیوز)اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی آئیسکو نے ایڈوانسڈ میٹرنگ انفراسٹرکچر (AMI) میٹرز کی کیپٹل کاسٹ کا تعین کر دیا گیا ھے اور بجلی کے نئے کنکشنز کے لئے اے ایم آئی میٹرز کی کیپٹل کاسٹ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر اے ایم آئی سید محسن رضا گیلانی نے بریفنگ کے دوران بتایا کے راولپنڈی سٹی اور راولپنڈی کینٹ سرکلز میں تمام ٹیرف کے حامل نصب پرانے بجلی کے میٹرز کو صارفین پر کسی بھی قسم کا بوجھ ڈالے بغیر فری آف کاسٹ اے ایم آئی میٹرز سے تبدیل کیا جا رہا ھے اور پروجیکٹ ایریا میں تقریباً 6 لاکھ پرانے میٹرز کو نئی اور جدید ٹیکنالوجی کے حامل اے ایم آئی میٹرز سے کسی بھی چارجز کے بغیر تبدیل کیا جا چکا ھے ۔پروجیکٹ ڈائریکٹر اے ایم آئی نے مزید بتایا کے اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی آئیسکو نے ایک نوٹیفکیشن کے تحت راولپنڈی سٹی سرکل راولپنڈی کینٹ سرکل کے علاقوں میں بجلی کے نئے کنکشنز کے حصول کے لئے لگائے جانے والے اے ایم آئی میٹرز کی قمیت کا تعین کر دیا ھے جس پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے ۔محسن رضا گیلانی نے کہا ھے کے اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب یقینی طور پر پاور سیکٹر میں ایک انقلابی اقدام ھے جو جدت کے ساتھ ساتھ صارفین کو خود مختار بنائے گا خود کار طریقے سے بروقت میٹر ریڈنگ کے باعث سو فیصد درست میٹر ریڈنگ اور بجلی بلوں کی بروقت ترسیل ممکن ھو گئی صارفین 24 گھنٹے استعمال شدہ بجلی کے یونٹس اور ممکنہ بجلی کے بل کی مانیٹرنگ کر سکیں گے بیلنس ڈسٹری بیوشن سسٹم کے باعث سسٹم اور لوڈنگ اور ٹرپننگ سے محفوظ رہے گا۔