راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)خاتون سے بدتمیزی کرنے والے کیب ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا، تھانہ سول لائنزکو (س) نے بتایا کہ میں ایک کیب سے جارہی تھی جب میں اپنے گھر کے قریب تھی تو ڈرائیورشاہد نے مجھ سے بدتمیزی کی اور میرے ایک ہزار روپے لےلئے اس نے میری رقم واپس نہیں کی جو اسے واپس کرنی تھی اور دوبارہ بدتمیزی کی اور میرے منہ پر تھوک دیا پھر بھاگ گیا۔