• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈھیری حسن آباد‘ لڑائی میں بیچ بچاؤ کراتے فائرنگ‘ 2 افراد جاں بحق

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ڈھیری حسن آباد میں دو گروپوں میں لڑائی کے دوران بیچ بچاؤ کروانے والے ایک شخص سمیت 2افراد فائرنگ سے جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس نے مرکزی ملزم سمیت تین ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ تھانہ سول لائنز کو محمد قاسم نے بتایا کہ 15فروری کی رات میں‘ میرا بھائی محمد اقبال اور محمد صادق اسحاق چونگی چوک گئے تو وہاں آریان اور معظم ولد محمد اسحاق کی سجیل اور مزمل ولد محمد ظہیر قریشی کے ساتھ لڑائی ہو رہی تھی۔ انہیں منع کرنے کی کوشش کی لیکن آریان اور معظم نے پسٹل نکال لئے اور کہاکہ آج تمہیں اپنے کزن محسن کا ساتھ دینے کا مزا چکھاتے ہیں۔ محمد اقبال نے منع کیا مگر معظم نے میرے بھائی اقبال پر بانیت قتل فائر کیا جو اسے پیٹ پر لگا۔ پھر معظم نے مزمل کو فائرمارے جو اُسے ٹانگ اور کندھے پر لگے۔ آریان نے سیدھا فائر سجیل پر کیا جو اُسے ماتھے پر لگا۔ اس دوران ملزمان دھمکیاں دیتے موقع سے فرار ہو گئے۔ پہلے سی ایم ایچ اور پھر بی بی ایچ لے جاتے ہوئے محمداقبال زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق واقعہ کے بعد علاقہ میں شدید کشیدگی پھیل گئی اور درجنو ںافراد نے ملزمان کے گھر کا محاصرہ کر لیا تاہم ایس ایچ او سول لائنز انسپکٹر عامر خان نے مرکزی ملزم آریان سمیت 3افراد حراست میں لے لئے اور مشتعل افراد کو منتشر کردیا۔
اسلام آباد سے مزید