کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان ہائی کورٹ میں پیکا ایکٹ کے خلاف دائر درخواست کی سماعت جسٹس عبداللہ بلوچ اور جسٹس نجم الدین مینگل پر مشتمل ببنچ نے کی۔ درخواست بلوچستان یونین آف جرنلسٹ کیصدر خلیل احمد اور بلوچستان بار کونسل کے وائس چیرمین راحب بلیدی نے دائر کر رکھی ہے عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت محکمہ اطلاعات کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت دو ہفتوں تک ملتوی کردی اس موقع پر بی یو جے کے صدر خلیل احمد اور بلوچستان بار کونسل کے واس چیرمین راحب بلیدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عدلیہ سے پوری امید ہے کہ وہ انسانی حقوق کے منافی پیکا ترمیمی ایکٹ کو کالعدم قرار دے گی پیکا ایکٹ اظہار رائے کو دبانے کے لیے لایا گیا ہے جس کے خلاف مزاحمت کررہے ہیں۔