کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان گڈ ز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی بیان میں 18 فروری سے سندھ پنجاب اور خیبر پختون خواکے لیے حکومت نے ایکسل لوڈ غیر تسلیم شدہ نافذ کرنے اور ہمارے ٹرانسپورٹروں کو بھاری جرمانے چالان اور چیک پوسٹوں پر غیر ضروری تنگ کرنے اور جا بجا بھتہ خوری کے خلاف احتجاج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ 18 فروری سے بلوچستان سے لوڈنگ ان لوڈنگ مکمل بند ہوگی اور بلوچستان کی سرحدوں ژوب لورلائی رکھنی حب چوکی ڈیرہ اللہ یار میں کسی قسم کی لوڈ گاڑیوں کو آنے اور جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ 17 فروری سے جو گاڑیاں لوڈ ہوئی ہیں ان کیلئے 18 فروری صبح 10 بجے تک آنے اور جانے کی اجازت ہوگی، بلوچستان گڈ ز ٹرک اونرز ایسوس ایشن نے ایک کمیٹی تشکیل دی جو سپین کا ریز مچ ڈیگاڑی اور دیگر علاقوں میں گشت کریگی ۔ لہذا انجمن تاجران کول مائنز فروٹ ویجیٹیبل ماربلز کرومائیٹ بازار میں پرچون کمپنیاں اور دیگر سے تعاون کی اپیل کی گئی کہ وہ 18 فروری سے لوڈنگ نہ کریں ۔