کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑ، اقبال شاہ ایڈووکیٹ، میر وائس ایڈووکیٹ، احمد شاہ ایڈووکیٹ اور عمر فاروق ایڈووکیٹ نے وزیراعلیٰ اور صوبائی کابینہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پشین کا فوری طور پر ڈویژنل ہیڈ کوارٹر کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے ، کیونکہ یہ عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پشین کی آبادی پندرہ لاکھ پر مشتمل ہے جو بنیادی سہولیات سے محروم ہے جبکہ صوبے میں ایسے اضلاع بھی بنائے گئے جہاں کی آبادی ایک سے ڈیڑھ لاکھ تک ہے لہٰذا ضروری ہے کہ پشین کو چار اضلاع میں تقسیم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔