کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ میں برقی لائنوں کی شفٹنگ اور کھمبوں کی تنصیب کے سلسلے میں 18 سے 20 فروری تک کوئٹہ سٹی گرڈ اسٹیشن کے جناح ٹاون، پی اے ایف سٹی، اولڈسمنگلی، انٹرکنیکٹر ، سریاب گرڈ کے سریاب ون،سریاب ٹو، لیاقت بازار، جوائنٹ روڈ، منی مارکیٹ، سیٹلائٹ ٹاون، اولڈ اور نیوجان محمد فیڈرزسے صبح10بجے سے دوپہر ڈھائی بجے تک بجلی بند ہوگی 18سے20فروی تک سریاب گرڈ اسٹیشن کے 11 کے وی سریاب ون، سریاب ٹو، سیٹلائٹ ٹاون،جڑسا، منی مارکیٹ، کرانی،انڈسٹریل، سرکی روڈ،جوائنٹ روڈ، ہزارہ ٹاون، نواب خیربخش مری، اولڈاورنیوجان محمد،ا ولڈلیاقت بازار فیڈروں سے صبح9بجے تادوپہر2بجے بجلی بندرہے گی ، انہی دنوں میں 220 کے وی انڈسٹریل گرڈاسٹیشن کے11 کے وی سریاب مل،اولڈپشتون آباد، نیو پشتون آباد، ایسٹرن بائی پاس، شوکت، شاہنواز، پشتون آباد ایکسپریس اور سعداللہ فیڈرز ، مری آباد گرڈ اسٹیشن کے لیاقت بازار ایکسپریس،کاسی ون، کاسی ٹو فیڈروں سے صبح9بجے سے دن ایک بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی ۔