کراچی( اسٹاف رپورٹر ) منگھوپیر پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین رکنی ڈکیت گینگ کو اجتماع گاہ کے قریب کارروائی کرکےگرفتار کرلیا ، ملزمان سے ایک غیر قانونی پستول ، نقلی پستول، موبائل فون اور نقد رقم برآمد ہوئی ہے ،ملزمان کے زیر استعمال دو موٹر سائیکلوں کو بھی قبضے میں لیا گیا ہے،ملزمان میں علی جان ولد حاجی خان، قربان ولد اکبر علی اور آصف ولد اختر شامل ہیں،سکھن پولیس نے روڈ نمبر 5 لٹھ بستی کے قریب مبینہ مقابلے میں ملزم شمس الدین ولد خان محمدکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، ساتھی فرار ہوگیا، ملزم سے ایک 30بور پستول ، موبائل فون ،ایک موٹر سائیکل اور نقد رقم برآمد ہوئی ہے، شاہراہ نور جہاں پولیس نے بلاک یو نارتھ ناظم آباد میں مبینہ مقابلے میں زخمی سمیت دو ملزمان عبدالرحمن ولد مطلوب حسین اور محمد نوید ولد قمرالدین کو گرفتار کر کے ایک نائن ایم ایم پستول ،ایک 30 بور پستول، 5 چھینے ہوئے موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد کرلی ،ڈاکس پولیس نےنیٹی جیٹی پل پر ڈکیتی کی واردات کو ناکام بناتے ہوئے دو ملزمان محمد عامر اور شہزاد کو گرفتار کرکے غیرقانونی پستول اور مدعیان سے چھینا گیا موبائل فون برآمد کرلیا،ملزمان کے قبضے سے ماڑی پور کے علاقے سے چھینی گئی موٹر سائیکل بھی برآمد ہو ئی ہے ،شارع فیصل پولیس نے گلشن اقبال کے علاقے سے شہری سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونے والے ملزم صابر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا، ساتھی فرار ہو گیا،گرفتار ملزم ایک غیر قانونی پستول، چھینے ہوئے موبائل فون برآمد ہوئے ہیں ۔