کراچی(اسٹاف رپورٹر) عیسیٰ نگری میں تیز رفتار نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 65 سالہ فاطمہ جاں بحق ہو گئی ،علاوہ ازیں لانڈھی فیوچر موڑ کے قریب واقع گھر سے57 سالہ مظہرحسین کی لاش ملی،پولیس کاکہنا ہے کہ بظاہر موت طبعی معلوم ہوتی ہے،متوفی گھر میں اکیلارہتا اور بیمار بھی تھا،ڈیفنس فیز ٹو 13 کمرشل اسٹریٹ کے قریب واقع فلیٹ سے 7 روز پرانی تعفن زدہ لاش برآمد ہوئی جسے جناح اسپتال لایا گیا جہاں متوفی کی شناخت 55 سالہ آصف رضا کے نام سے ہوئی،متوفی فلیٹ میں اکیلا رہتا اوربیمارتھا، ڈی جے کالج پیپلز اسکوائر کے قریب سے ملنے والی 35 سالہ نامعلوم نشے کے عادی شخص کی لاش سردخانے منتقل کر دی گئی ہے۔