کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی، اراکین اسمبلی کا صوبے اور شہر میں سرعام منشیات فروخت ہو نے کا الزام، صوبائی وزیر کا انکار،میں فلور پر کھڑا ہوکر چیلنج کرتا ہوں کہ آئیں مجھے دکھائیں ڈرگز کہاں بکتی ہیں ، تفصیلات کے مطابق پیر کو سندھ اسمبلی میں محکمہ ایکسائیز نارکوٹکس اینڈ ٹیکسیشن کے متعلق وقفہ سوالات کے دوران ارکان کے مختلف تحریری اور ضمنی سوالوں کا جواب دیتے ہوئے سندھ کے وزیر ایکسائز اینڈٹکیسیشن مکیش کمار چاؤلہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کے معاملے میں سنجیدہ ہے ، اس حوالے سے اہم اقدامات کئے گئے ہیں، اگر کہیں منشیات فروخت ہورہی ہیں تو ارکان اسمبلی نشاندہی کریں ہمارا محکمہ فوری طور پر ایکشن لے گا۔ارکان سندھ اسمبلی کی جانب سے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ سندھ میں منشیات کا استعمال بڑھتا جارہا ہے پلوں کے نیچے نشے بازوں نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں اور ان کی طرف کسی کی توجہ نہیں ہے ۔مکیش چاؤلہ نے کہا کہ میں فلور پر کھڑا ہوکر چیلنج کرتا ہوں کہ آئیں مجھے دکھائیں ڈرگز کہاں بکتی ہیں میں آپ کے ساتھ جاکر ایکشن لوں گا۔ پی ٹی آئی کے رکن سجاد سومرو نے کہا کہ لیاری میں ری ہیب سینٹر موجود ہے۔ لیاری میں سرعام ڈرگز فروخت ہوتی ہیں۔ ا